CBS میڈیا نیٹورک کی ایگزیکٹوملازمت سے فارغ

دنیا
16
0

امریکہ کا معروف میڈیا گروپ نے اپنی ایک ایگزیکٹو کو ملازمت سے برخاست کر دیا جس نے فیس بک پر لاس ویگاس میں ہونے والی فائیرنگ میں‌مرنے اور زخمی ہونے والوں سے کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہ ہونے کے بارے میں لکھا تھا . فیس بک پر فائیرنگ کے مطلق ایک پوسٹ کے جواب میں اس ایگزیکٹو نے لکھا تھا کہ ” مجھے فائیرنگ میں مرنے اور زخمی ہونے والوں سے کوئی ھمدردی نہیں ہے . کنٹری میوزک سننے والے زیادہ تر ریپبلکنز اور اسلحہ سے پیار کرنے والے ہوتے ہیں ”
CBS نے اپنے اس ایگزیکٹو کو فارغ کرتے ہوئے یہ بیان دیا کہ
اس کمنٹ مٰیں ملوس خاتون‌گزشتہ ایک سال سے ادارے سے منسلک تھی . اور اسکا کمنٹ اس کا ذاتی بیان ہے . ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے .

© Provided by MediaWorks NZ Limited

دوسری جانب امریکہ کی فاکس نیوز کے مطابق اس کمنٹ کو لکھنے والی خاتون اوراسکی فیملی اور دوستوں کو اب تک انٹرنیٹ پر ہزاروں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں . خاتون کے وکیل نے خاتون کی جانب سے لوگو ں سے عام معافی مانگی ہے اور لوگوں سے گزارش کی ہے کہ "ہمیں اس وقت فائیرنگ میں مرنے اور زخمی ہونے والے لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے ناکہ ایسے معاملے میں الجنا چاہئے جس سے مزید انتشار کا خدشہ ہو.

Facebook Comments