گوگل کو 2.4 بلین یورو کا جرمانہ

دنیا کا جانا مانا اور انٹرنیٹ پر راج کرنے والا تلاشی انجن جسکو عرف عام میں سرچ انجن کہا جاتا ہے، گوگل کو یورپین یونین کی طرف سے 2.4 بلین کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے . گوگل پر یورپین یونین کی جانب سے یہ الزام ہے کہ گوگل اپنی مقبولیت کا ناجائیز فائدہ اٹھا رہا ہے. اور اپنے ہی خود کار نظام کے تحت اپنی اندر ہی ایک اشیاء کا قیمتی موازنے کا نظام چلا رہا ہے . جسکے تخت وہ ہی لوگ اپنی اشیاء گوگل پر دکھا سکتے ہیں جوگوگل کی شاپنگ سروس استعمال کرتے ہیں. جو گوگل کے یہ سروس استعمال نہیں کرتے انکی انٹرنیٹ پر بیچی جانے والی اشیاء پانچھویں یا چھٹے نمبر پر آتی ہیں. جو کہ یورپی یونین کے تخت سراسر نا انصافی ہے اور ہر انتڑنیٹ پر کاروبار کرنے والی کمپنی یا لوگوں کو ایک ہی جیسامقابلے کا میدان فراہم نہیں کرتی.
گوگل کی جانب سے اسکی مکمل تردید کی گئی ہے جسکی بعد گوگل اس فیصلے پر اپیل کرنے کا عندیہ دے رہا ہے . گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گوگل کے سسٹم میں کوئی نا انصافی نہیں ہے . لوگ گوگل کی اشتہاری سروس کو استعمال میں لا کر اپنی اشیاء کو پہلے صفہوں پر دکھا سکتے ہیں .

Facebook Comments