ھو کیا رہا ہے

جموں کشمیر
269
0

گزشتہ تین مہینوں سے جو تماشا چلا آ رہا ہے اسکا مکمل سے پیچھا کریں تو معلوم ہوتا ہے دال بری طرح پک گئی ہے . بھارت گزشتہ 80 دنوں سے اپنے زیرانتظام کشمیر میں ادھم مچائے ہوئے ہے . 100 کے لگ بھگ کشمیری شہید کردیے گئے ہیں اور ہزاروں میں زخمی ہیں . لیکن بین الاقوامی سطح پر تو کوئی ھل چل نہیں. دوسری جانب اپنے کئے پر خود ہی شرمندہ اور اجیت ڈول کے ڈاکٹرین پر عمل کرنے اور تھکنے کے بعد بھارت نئی چالوں میں گامزن ہے . اُڑی حملہ پھر اچھی طرخ اسکو پکانا، پھر پکے ہوئے کو استعمال میں لانا مکمل منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے . مطلب یہ کہ سب کچھ ایک سوچے سمجے منصوبے کے تخت ہو رہا ہے . اُڑی خملے کا ڈرامہ رچایا گیا. پھر اسکو میڈیا پر خوب اچھالا گیا تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جاسکے اور انکو خوب غصہ دلایا جائے . ساتھ ہی بارڈر پر خوب ھنگامہ کر کے سرجیکل سٹرائیک میں الجائے رکھا . ایک جانب سے الزام اور دوسری جانب سے صفائیاں دی جاتی رہیں . اور اب چونکہ ڈرامہ کھل رہا ہے آج ایک اور فوجی حملہ ہوگیا اور پھر وہی رام لیلا . خیران کن بات یہ ہے کہ دونوں ملک کشمیر میں بارڈر بارڈر کھیل رہے ہیں . ایک جانب اپنے اٹوٹ انگ کو اندر رہ کی مارا جارہاہے اور دوسری جانب سے باہر سے اٹوٹ انگ پر دشمن کو خاموش کیا جا رہا ہے . کشمیری ، پاکستانی اور بھارتی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہوں گے کہ کشمیر کا کوئی فیصلہ ہو گا یا نہیں یا ہونے جارہا ہے کہ نہیں ؟ تو جواب ہےکہ یہ بلکل نا مملکن ہے ،اور خوابی دنیا سے نکلنے میں ہی آفیت ہے .

نقصان میں کون ہے جواب آپ کی زہنیت کے لیے چھوڑتا ہوں.

Facebook Comments