شمالی کوریا میزائیل تجربہ ساری دنیا پریشان

آس پاس
55
0

شمالی کوریا کے تازہ ترین مزائیل تجربہ کے بعد دنیا بھرمیں تفشیش اور خوف کی لہر سرائیت کر چکی ہے . شمالی کوریا کا تازہ ترین کامیاب میزائیل تجربہ جسکے بعد شمالی کوریہ اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ بڑی آسانی سے آمریکن ریاستوں کو نشانہ بنا سکتا ہے . ساری دنیا خصوصا امریکہ میں انتہائی اعلی ترجے کی خوف اور تفشیش پائی جاتی ہے .
روس اور چین نے سالسی کی پیشکش کر دی ہے جسکے بعد عالمی سطح پر اس مسئلے اور خوف کا اندازاہ لگایا جا سکتاہے . شمالی کوریا وہ واخد ملک ہے جسکا ایٹمی پروگرام خفیہ ہے اور اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے آمریکہ کسی قسم کی فوجی کاروائی سے ہچکچاتا ہے .
یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے شمالی کوریا کو ایٹمی اساسوں کی فروخت کی ہے اور اسکے بدلے میں ان سے میزائیل ٹیکنالوجی خریدی ہے . تاہم پاکستان کے اس وقت کے صدر اور آرمی چیف نے اس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملک کے ایٹمی پروگرام کے سائنسدان ڈاکٹر قدیرخان کو نظر بند کر دیا تھا. دوسری جانب آمریکہ ڈاکٹر قدیر خان کو امریکہ پوچھ گچھ کے سلسلے میں لے جانا چاہتا تھا. اس ضمن میں ڈاکٹر قدیر خان کا ایک تقریر بھی قومی ٹیلی وژن پر نشر کی گئی تھی جسمیں وہ پاکستانی قوم پر اپنے کئے پر شرمندہ تھے اور مافی کے طالب تھے . بعد ازاں مشرف کے اقتدار سے جانے کے بعد ڈاکٹر قدیر نے اس تقریر کو جبری قرار دیتے ہوئے اس کو اپنے سارے الزامات کی تردید کی تھی.

Facebook Comments