وین رونی سماجی خدمت کی سزا پوری کرے گا.

کھیل
13
0

برطانوی مشہور فٹبالر وین رونی جو کہ پچھلے مہینے برطانیہ میں شراب بینے کے بعد ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا کو 100 گھنٹے سماجی خدمت کی سزا سنائی گئی تھی.

© Provided by Trinity Mirror Plc Credits: Daily Mirror

برطانوی میڈیا کے مطابق رونی اپنی بیوی کو اچھا بن کر دکھانے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ اس سے ناراض ہے کیونکہ رونی اپنی گاڑی میں ایک دوسری عورت کے ساتھ شراب کے نشے میں دہھت ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا .
رونی جو کہ مانچسٹر یونائیڈڈ کے لیے کھیلا کرتا تھا جہاں سے رونی 150000 پاؤنڈ ہفتے کے لیا کرتا تھا . اس فٹبال کلب کو اب یہ خیر آباد کہہ چکا ہے .
سزا کے مطابق رونی کو 100 گھنٹے کےلیے بغیر پیسوں کے سماجی خدمات سرانجام دینا ہوں گی. اس سماجی خدمت میں قریبی پارکس کی صفائی ، سڑکوں کے فٹ پاتھ کی صفائی شامل ہے .
رونی اپنی سزا کو مکمل کرنے کے لیے معزور افراد کے لیے بنائے جانے والی پارک کی صفائی کرے گا. اور اس ضمن میں وہ 12 گھنٹے کی دو شفٹس پہلے سے ہی مکمل کر چکا ہے .

Facebook Comments