دنیا کا سب سے بڑا سموسہ

لندن کی ایک مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بنایا گیا اور اسکو لندن کے علاقے کے بے گھر افراد کو کھلایا گیا . اس سموسے کا وزن 153 کلوگرام تھا اور یہ شمالی لندن کے مسجد میں ایک نجی تنظیم کے عہدے داروں نے مل کا بنایا . منگل کے روز بنایا جانے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا سموسہ مانا گیا ہے . نجی تنظیم مسلم ایڈ نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اور انکا کہنا تھا کہ اسکو مسلمانوں کی دوسری بڑی عید کے موقع کی مناسبت سے مسلمانوں کی جانب سے خیر سگالی ظاہر کرتا ہے . تنظیم کی اس ٹیم کو گینس ورلڈ رکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے اور انکو اعزازی اسنات سے بھی نوازا گیا ہے

© Provided by Independent Print Limited

Facebook Comments