صحافی وقار احمد چودھری نے شعوروآگاہی کی مہم کا آغاز کر دیا،

آس پاس
388
0

کوئی بھی انسان اکیلا اس نظام کو بدل نہیں سکتا ایسا صرف فلموں اور کہانیوں میں ہوتا ہے مگر اگر ایک شخص کچھ ایسا کرے جو اچھا اور منفرد ہو تو دوسروں میں بھی اس جیسا بننے کی خواہش سر اُٹھاتی ہے ۔
کافی عرصہ سے ایک سماجی فورم بنانے کی سوچ رہا تھا کے جو معاشرے میں بہتری کیلئے کام کرے اور لوگوں میں آگاہی پھیلائے ۔
آخر کار •آئیڈیا• کے نام سے ایک فورم بنایا فی الحال تو میرے ساتھ چند دوست کھڑے ہوئے ہیں مگر مجھے یقین ہے انشاء اللہ آزاد کشمیر میں اس طرح کے مزید کئی فورمز بنیں گے جو مختلف معملات میں عوام کی راہنمائی کریں گے اور شعور و آگاہی کی اس مہم کو اگے تک لے کر چلیں گے ۔
آئیدیا کے ذریعے ہم سوشل میڈیا کو استعمال میں لا کر گراونڈ ورک کی سوشل میڈیا پر تشہیر کریں گے تاکہ فیلڈ میں چند لوگوں کے ساتھ مل کر تعلیم ،قانون ،حقوق،سیاست اور شعور کیلئےکی گئی سرگرمی کو ہزاروں ،لاکھوں لوگ دیکھ سکیں ۔آئیڈیا در اصل ایک ایسی مہم ہے جو صرف آگاہی پھلائے گی اور عوام کو موٹیویٹ کرے گی ۔دعا کیجئے گا اللہ پاک مجھے اور میرے ساتھیوں کو اس مقصد میں کامیاب کرے۔
اگر آپ ہمارے قافلے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہم سے بذریعہ سوشل میڈیا رابطہ کریں ۔(IDEA for awareness)
آپکا خیر خواہ وقار احمد چودھری

Facebook Comments