وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات کی اندر کی کہانی

سُپنے دے وچ ملیا ماہی تے میں گل وچ پا لیّاں باواں​
ڈر دی ماری اکھ نہ کھولاں کتے فیر وچھڑ نہ جاواں۔۔۔​

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات انتہائی دلچسپ اور حیران کن رہی گوکہ وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے سے پہلے کے بیانات کافی سخت تھے جبکہ عمران خان نے بھی راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف سخت بیانات دئیے تھے لیکن وزیر اعظم پاکستان بننے کے بعد ازاد کشمیر کے ویر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے جو عمران خان کی ملاقات ہوئی اس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے علاوہ شکار سے لیکر فاروق حیدر خان کی ذات تک دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا عمران خان نے کہا کہ میں نے اپ کی پروفائیل پڑھی ہے آپ میری طرح حق گو اور بغیر لگی لپٹی کہ بات کرتے ہیں عمران خان نے آذاد کشمیر کی تعلیم کے محمکہ میں میرٹ کی شروعات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ اچھا اقدام ہے اسکو بتدریج باقی محکموں تک بھی لیکر جائیں فاروق حیدر نے زلزلہ متاثرین کے پچپن ارب روپے کی بات کی تو عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایرا سے بات کی جائیگی جس پر فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں ایرا کے زمے نہ کریں بلکہ وفاق ہمیں خود یہ پیسے دے ہماری ضرورت ہے اور ہمارے بہت سے منصوبے ابھی زیر تکمیل ہیں نیلم جہلم پر جب فاروق حیدر نے بات شروع کی تو شروع میں ہی فاروق حیدر نے کہا کہ اپ نے دریائے نیلم دیکھا تھا ؟ عمران خان نے جواب دیا ہاں بہت خوبصورت دریا ہے جس پر فاروق حیدر نے کہا کہ وہ اب نالہ بن چکا ہے واپڈا نے گو کہ ہمیں فراخ دلی سے فنڈز دئیے ہیں لیکن ابھی بہت سے منصوبہ جات کے لئے ہمیں فنڈز مذید درکار ہیں فاروق حیدر نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آپ واپڈا اور ہمیں اپنی صدارت میں بٹھائیں اور اس معاملے کو آپ خود حل کریں جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ چئیرمین واپڈا کو بلا کر نیلم جہلم پر بریفنگ لیں گے اور آذاد کشمیر حکومت کی شکایات کا ازالہ کریں گے آئینی ترامیم پر فاروق حیدر نے مذید کچھ تجاویز جس میں مالیاتی اختیار کی بات تھی عمران خان کو پیش کی وزیراعظم آزادکشمیر نے جب یہ بتایا کہ وہ اپنے ذاتی گھر میں رہتے ہیں اور 70کروڑ سے بننے والے گھر کو نہیں استعمال کررہے تو اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوے عمران خان نے کہا کہ میں بھی یہی کہتا ہوں کہ سادگی اختیارکی جانی چاہیےآزادکشمیر حکومت کے بارے میں جب فاروق حیدر نے کہا کہ آپ کا شکریہ آپ نےخلاف روایت کسی سازش کی حوصلہ افزائی نہیں کی تو عمران خان نے کہا کہ آپ جائیں کام کریں ہمیں آپ سے کوئی مسلہ نہیں ہم نہیں چاہتے کوئی کرپٹ آپ کو replace کرے۔ فاروق حیدر نے عمران خان کو دورہ ازاد کشمیر کی بھی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ازاد کشمیر آئیں گے فاروق حیدر نے کہا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن اب آپ چونکہ وزیر اعظم پاکستان ہیں لہذا اپ کے منصب کا احترام اور اپکی تکریم میرا فرض ہے میری محبت پاکستان اور اسکی حکومت کیساتھ بے لوث ہے عمران خان نہ انتہائی گرم جوشی سے فاروق حیدر کا استقبال اور الوداع کیا۔

نمائیندہ خصوصی | Jammu And Kashmir: Latest News, Photos, Videos

Facebook Comments