کرتارپور لانگہ

آس پاسجموں کشمیر
20
0

سارہ پاکستانی میڈیا آج سارا دن کرتار پور لاہنگہ ہی کرتا رہا . پاکستانی وزیراعظم کو اپنے کرکٹ کے دوست سے کیا ہوا وعدہ نباہ کرنے پر داد دی جاتی رہی. دوسری جانب صرف 2018میں 400 سے زائد کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے . ان میں سے بیشتر کو پاکستانی جھنڈے میں سپرد خاک کیا گیا لیکن کشمیریوں کے لیے تو اتنا پیار کسی کے دل میں نہیں جاگا اور نا ہی آگے بڑھ کے ہاٹ لائن پر بات کی گئی ، کہ جناب بھارتی فوجی افسر صاحب تھوڑا انسانی ناتے ہی سہی، ترس ہی دکھا دو . تھوڑی پہلے مارے جانے والوں کی قبروں کی مٹی تو سوکھنے دو. نہ کھولوں ہمارے بارڈرز ھم اسی طرح دور سے ہی ہاتھ ھلا کر اپنے رشتاے داروں سے مل لیں گے .

تلخ جملوں کے بعد ہمیں خوشی ہے کے ہمارے سکھ بھائیوں کواُنکے گرو کی آخری آرام گاہ کی زیارت پاس سے نصیب ہو گی، لیکن جیوت انسانوں کا ملاپ بھی تو کروا دو. تو جناب( بقول شیخ رشید) آمران خان صاحب ادھر بھی نظر کرم کردو . ھمارے لاہنگے نا کھولو لیکن انسانی جانوں پر تھوڑا مرخم رکھوں ، کشمیر کا مسئلہ یوہی باتوں سے خل کرنا ہے جیسے ہوتا رہا ہے . نئی تجویزیں دے کے معاملے کو مزید نہ الجھاؤ . ….

قارئیرن سے معزت کے ساتھ کہ ان کو سخت جملے پڑھنے کو مل رہیں ہیں. اگرلعنت ہے اس پلیٹ فارم کا حصہ ہونے پر اگر میرے کشمیری بھائی کٹتے رہیں اور ھم ان کے لیے آوازاور جزبات کا اظہار بھی نہ کر سکیں. آخر میں دنیا بھر کے سکھ بھائیوں کے لیے مبارکباد.

Facebook Comments