لوگن پال بدنام ہو کر بھی نام کمایا

دنیا
27
0

لوگن پال جوکہ ہر جگہ اور ہر انٹرنیٹ کی اخبار کی زینت بن چکا ہے ، مصیبت در مصیبت میں گرا جا رہا ہے . لوگن پال جو کہ یوٹیوب پر تیز ترین مشہور ہونے والا نام ہے نے اپنے وڈیوزبنانے کا آغاز وائن نامی چند سیکنڈ کی وڈیو بنانے والی ویب سائیٹ سے کیا تھا . وائن کے بند ہونے پر اس کے سارے مشہور شخصیات نے یوٹیوب کا رخ کیا تھا ، چونکہ یوٹیوب پر مشہور ہونا اور پیسے کمانا اب انتہائی مشکل ہوتا جا رہاہے اس لیے نئے آنے والے تیزی سے شہرت پانے کے لیے طرخ طرخ کے ناپسندیدہ اقدام کر بیٹھتے ہیں .
لوگن پال ہی نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو جاری کی جس میں اسنے جاپان کے اس مشہور جنگل کا رخ کیا جو کہ خودکشی کے لیے مشہور جانا جاتا ہے . اور بدقسمتی سے لوگن پال اور اسکا گروپ ایک درخت سے لٹکتی ہوئی لاش کو ڈھونڈ لیتا ہے اور پھر وڈیو میں مرے ہوئے شخص کا مزاق اڑایا جاتا ہے . چونکہ یہ وڈیو نشر ہونے کے ایک ہی دن کے بعد اتار لی گئی تھی لیکن پھر بھی اس وڈیو کی وجہ سے انٹرنیٹ کمیونٹی میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا اور اس کی وجہ سے یوٹیوب نے لوگن پال کو اپنے ایڈورٹائیزر دوستانہ ماخول سے چلتا کیا اور اسکے بعد لوگن پال نے مافی مانگی اور اپنی جانب سے ایک ملین پاؤنڈ حودکشی روکنے والی تنظیموں کو امداد کا اعلان کیا . یاد رہے کے جاپان کی اس وڈیو کے دوسرے ہی روز لوگن پال نے ایک اور وڈیو جاری کی تھی جسمیں وہ چاپانی روائیتی کپڑے پہنے ہوئے جاپان کے مشہور شہر میں لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور انکا مزاق اڑاتا ہے .
لوگن پال کا سارا چینل ہی اسی طرح کے کارناموں سے اٹا پڑا ہے اور دوسری جانب اسکی بے شمار کم عمر فالوئنگ بھی ہے. ابھی لوگ اس پرانی وڈیو کو ہی موضوع بنائے ہوئے تھے کے موصوف انے ایک اور نیا وڈیوجاری کر دی جسمیں مرے ہوئے چوہوں کو بجلی کی بندوق کی مدد سے مزید جہٹکے دینا اور زندہ مچھلی کو پانی سے نکال کر اس کو زمین پر رکھ کر دبانا شامل ، نئی وڈیو امریکہ میں مقیم جانوروں کے خقوق کی تنظیم کو زرا نا بہائی اور انہوں لوگن پال کو نشانے پر رکھتے ہوئے یوٹیوب پر کھل کر تنقید کی .
لوگن پال کی وجہ سے یوٹیوب اب تک اپنے استعما ل کے اصولوں میں 3 مرتبہ تبدیلی کر چکی ہے .
یوٹیوب پر لوگن پال کی وجہ ساے بہت سارا دباؤ بھی دیکھنے میں آیا ہے جسمیں یوٹیوب سے لوگن پال کو نکال باہر کرنے کا کہا گیا ہے ، تاہم یوٹیوب نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور لوگن پال کو ایک مزید موقع کا کہا ہے . یاد رہے کہ یوٹیوب کی پالیسی اور اس کے اصول کو تین مرتبہ توڑنے سے آپکو تاخیات اس کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے .
لیکن لوگن پال کے کیس میں یوٹیوب کا قدرے مختلف ردعمل آیا جسکی وجہ اسکی تیزی سی بھڑتی ہوئی مقبولیت ہے .

Article Tags

Facebook Comments