پاکستان ڈیم فنڈ میرپوری کنفیوز

گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں سے پاکستان میں ڈیم بنانے کے لیے ایک ہزار ڈالرزفی کس کی اپیل کی تھی . اسی ضمن میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والی بہت بڑی تارکین وطن کی تعداد جو کہ انگلینڈ میں بسنے والی پوری پاکستانی کمیونٹی کا 60فیصد ہیں ، (جو کہ کشمیر سے انگلینڈ جانے کے لیے پاکستانی سفری دستاویزات کا استعمال کرتے ہیں ). اسوقت ایک عجیب کشمکش میں مبتلا ہیں . کیونکہ انکے انگلینڈ میں موجودگی کی ایک وجہ بھی 1960 میں تعمیر ہونے والا ایک ڈیم ھی تھا . جو کی اسوقت پاکستان میں بجلی اور زرعی پیداوار کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے .
کشمیریوں کے 1960 میں آنے والے بہت سے آج تک اپنے پیاروں کی قبروں کو دیکھنے کو ترستے ہیں جو کہ ڈیم کے مسلسل اتار چڑاؤ کی وجہ سے مکمل ختم ہو چکی ہیں . رہی سہی ڈیم کی دوبارہ تعمیر نے نکال دی تھی .
بات ہونے والے میرپوریوں کا کہنا تھا اگر پاکستان کو بیرونی زرمبادلہ کی ضرورت ہے تو اسکے لیے فنڈز دینے کے لیے تیار ہیں .

Wikipedia

Facebook Comments